14 مارچ 2019 - 11:42
چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرار داد ویٹو کردی

جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گلوبل دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے بھارتی حمایت یافتہ قرار داد کو چین نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اس قرار داد سے متعلق پہلے بھی کئی بار اپنا موقف دے چکا ہے، چین پہلے 3 بار مسعود اظہر کے خلاف قرار داد ویٹو کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیر پا نتائج کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے، چین نے ہر بار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس نے بھارت کی درخواست پر سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرار داد جمع کرائی تھی۔

.......

/169