14 مارچ 2019 - 10:58
الی بیت المقدس ڈرون مشقوں میں 50 آرکیو 170 ڈرون طیاروں نے حصہ لیا + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران میں پہلی بار الی بیت المقدس ڈرون مشقوں میں 50 آرکیو 170 ڈرون طیاروں نے حصہ لیا جبکہ دیگر ڈرونز طیاروں نے بھی ان مشقوں میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں پہلی بار الی بیت المقدس ڈرون مشقوں میں 50 آرکیو 170 ڈرون طیاروں نے حصہ لیا جبکہ دیگر ڈرونز طیاروں نے بھی ان مشقوں میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈرونز فوجی مشقیں خلیج فارس کے علاقہ میں منعقد ہوئیں ۔ ان مشقوں میں سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی ، سپاہ کے ايئر فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ اور خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل غلامعلی رشید بھی موجودتھے۔ ایران میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں نے مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انھیں تباہ کیا ہے۔

.......

/169