4 مارچ 2019 - 11:57
غزہ کے شمال میں اسرائيل کا ہوائی حملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں فلسطین مزاحمت کے ٹھکانوں کو ہوائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں فلسطین مزاحمت کے ٹھکانوں کو ہوائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے شمال میں واقع حماہ الثغور اور النعایمہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائيہ نے حماس کے نگراں ٹاور کو نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169