20 فروری 2019 - 14:16
سعودی ولیعہد کے بھارت دورے کے خلاف کرگل میں احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر

ہندوستان میں سینکڑوں افراد نے سعودی ولیعہد کے دورہ بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے اسے مسلمانوں کا قاتل اور صہیونیوں کا حامی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کرگل میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی ولیعہد بن سلمان کے بھارت دورے کی شدید مذمت کی۔
بن سلمان نے دو روزہ پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد گزشتہ روز منگل کو بھارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

مظاہرین کے بینر پر سعودی ولیعہد کو ’’دھشتگردوں کا سرغنہ، مسلمانوں کا قاتل اور صہیونیوں کا حامی‘‘ جیسے القاب سے یاد کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲