7 فروری 2019 - 16:27
 داعش کے خلاف لڑائی اب نئے مرحلے میں داخل : پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ داعش کے دہشت گرد گروپ کو تباہ کرنے کی کوششوں کو ترک نہیں کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو یہ یقین دہانی کرا رہا ہے کہ شام سے امریکی فوجوں کے ممکنہ انخلا کے باوجود امریکہ انھیں چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا جب کہ داعش کے خلاف لڑائی نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی اہداف میں کسی طرح کا کوئی فرق نہیں آیا، بس اتنا ہے کہ پرانی لڑائی کا یہ ایک نیا موڑ ہے اور داعش کو تباہ کرنے کی کوششوں کو ترک نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169