3 فروری 2019 - 15:09
شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر ترکی اور اردن کی تاکید

ترکی کے صدر اردوغان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ترکی کے دورے پر ہیں ، جہاں اس نے ترک صدر اردوغان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ترکی کے صدررجب طیب اردوغان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر وہابی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں بھی بات چيت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169