3 فروری 2019 - 15:05
روس کے اعلی وفد کی ایرانی نائب وزير خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے نائب وزير خارجہ جابری انصاری سے روس کے اعلی وفد نے شام کی صورتحال کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں روسی صدر پوتین کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورنتف اور روس کے نائب وزير خارجہ سرگئی ورشنین نے ایرانی وزارت خارجہ میں شام اور یمن کے امور میں ایران کے اعلی مشیر اور نائب وزير خارجہ جابری انصاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں شام کی سیاسی اور میدانی صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا گیا ۔ اس ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

.......

/169