31 جنوری 2019 - 18:49
ایس یو سی پنجاب کی تقریب حلف برداری + تصاویر

علامہ ساجد علی نقوی نے تنظیم کی اہمیت اور اتحاد بین المسلمین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قومی ہم آہنگی اور یکجہتی پر تنظیم قربان کی جاسکتی ہے۔ ہم صرف اتحاد بین المومنین ہی نہیں، اتحاد بین المسلمین کو بھی اہم سمجھتے ہیں اور اس کیلئے عملی اقدامات بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ تنظیموں کو فعال اور مضبوط بنایا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علامہ سید سبطین حیدر سبزواری صوبائی صدر شمالی پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تقریب حلف برداری مدرسہ زینبیہ پنڈی میں منعقد ہوئی جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ نئے حلف اٹھانے والے عہدیداروں میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا جعفر حسین نقوی، سینیر نائب صدر ساجد حسین نقوی ،سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی، سیکرٹری مالیات ڈاکٹر ممتاز حسین، نائب صدور علامہ ابرار حسین نقوی، سید اعجاز حسین بخاری اور شبیر حسین نقوی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صفی الحسنین شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرزند علی چھچھر، مسول جعفریہ یوتھ خطیب الحسنین ترمذی، قانونی مشیر سید محمد ہادی ہمدانی، مشیر میڈیا انتظار نقوی، مشیر رابطہ تنظیمات شہباز حیدر نقوی اور مشیر عزاداری مولانا ضمیر حسین قمی رضوی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169