اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اعلی حکام سے ملاقات میں فرمایا: حوزہ علمیہ قم کوابہامات اور دینی مشکلات دور کرنے کے لئے راہ حل مرتب کرنا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اہم وظائف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دفتر تبلیغات اسلامی کے اہم وظائف میں دینی و مذہبی شبہات کے جوابات اور جوانوں کی فکری ضروریات اور مؤثر ثقافتی پروگرام پیش کرنا شامل ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف اور گوناگوں ثقافتی پروگرام پیش کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حوزہ علمیہ قم اور دفتر تبلیغات جیسے اداروں کو ابہامات، شبہات اور سوالات کے جوابات دینے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

.......
/169