25 جنوری 2019 - 17:48
نماز اول وقت حلّال مشکلات ہے : آیت الله مکارم شیرازی

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے نماز اول وقت خصوصا با جماعت نماز کو مشکل کشا بتایا اور کہا: نماز صبح کو جماعت کے ساتھ مساجد میں قائم کرنے کی کوشش کی جائے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی موجودگی منعقد ہوا، آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے کہا: دنیا کو ہمیں اچھی طرح پہچاننا چاہئے ، موجودہ دنیا پر کوئی قانون حاکم نہیں ہے ، سب کے سب اپنے منافع کی تکمیل میں ہیں ، فرانس میں بلوا کھڑا ہے ، کافی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں ، بہت مارے جا چکے ہیں مگر کہیں سے کوئی آواز نہیں اٹھی اور کسی نے بھی انسان حقوق کی بات نہیں کی ۔

مرجع تقلید آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی: اگر فرانس کے ایک صدم حالات ایران میں پیدا ہوگئے ہوتے تو مغربی کس قدر شور شرابا مچاتے ، اور کہتے کہ ایران مٹ گیا اور بکھر گیا مگر ان حالات کے مقابل مکمل خاموش ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی: اس دنیا میں رہنے کا واحد راستہ مضبوط ہونا ہے ، اگر قوی نہ ہوئے تو مشکلات سے روبرو رہیں گے ، اس دنیا میں کوئی حساب و کتاب موجود نہیں ہے ، پروردگار سے دعا ہے کہ ہمیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت کی راہ کو پرسکون انداز میں طے کرسکیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے احسان اور نیکی کے سلسلہ میں حضرت محمد مصطفی(ص) سے منقول روایت « الاحسان أن تعبد الله کأنک تراه، فان لم تکن تراه فانه یراک» کی تشریح کی اور اخلاقی نکات بیان کئے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ جب اولیائے الھی خدا کی عبادت کرتے ہیں خدا کو دل آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہا: مومنین اور صالحین خداوند متعال کو ہر جگہ حاضر و ناظر جانتے ہیں اور اپنے اعمال کا شاھد سمجھتے ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: اگر انسان اس طرح کا اعتقاد رکھے تو یقینا گناہ و معصیت الھی کا مرتکب نہ ہوگا ، انسان کبھی ایک بچے اور ایک پولیس کے سامنے خطا نہیں کرنا چاہتے اس کے باوجود خداوند متعال کے سامنے کس طرح معصیت کے مرتکب ہونا چاہتے ہیں ؟

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ذکر خدا، دلوں کے سکون کا سبب ہے کہا: جب انسان خدا کی یاد میں نہ رہے تو اس کی موجودگی کو بھی بھول جاتا ہے اور ممکن ہے مختلف قسم کی خلاف ورزی کا شکار ہوجائے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے نماز اول وقت خصوصا با جماعت نماز کو مشکل کشا بتایا اور کہا: نماز صبح کو جماعت کے ساتھ مساجد میں قائم کرنے کی کوشش کی جائے ۔

۔۔۔۔۔

/169