30 دسمبر 2018 - 08:07
شامی فوج نے " تشرین ڈیم " کا کنٹرول سنبھال لیا

شامی فوج نے شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسزکے ساتھ ایک معاہدے کے تحت تشرین ڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسزکے ساتھ ایک معاہدے کے تحت تشرین ڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تشرین ڈیم صوبہ حلب کے شمال اور دریائے فرات پر واقع ہے۔
شامی فوج نے منبج معاہدے کے تحت تشرین ڈیم کے اطراف میں شامی فوج کے خصوصی دستے تعینات کردیئے ہیں۔تشرین ڈیم منبج سے 33 کلو میٹر اور حلب سے 115 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تشرین ڈیم ترک سرحد سے 80 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے یہ ڈیم شام میں بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

.......

/169