اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس علمائے ھند ، شیعہ علما بورڈ ، مدرسہ زینبیہ ، عین الحیات ٹرسٹ ، کل ھند علما و ذاکرین کونسل اور ہندوستان کے سبھی دینی مدارس اور حوزہ ھای علمیہ سمیت مختلف اداروں نے نئی دہلی میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کرکے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی رحلت کو عالم اسلام اور دنیائے تشیع کا ایک بہت بڑا نقصان قراردیا ہے - ہندودستان کے ان دینی اور مذہبی اداروں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور مرحوم آیت اللہ شاہرودی کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی - آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر ہندوستان کے سبھی شیعہ دینی مدارس میں تعطیل تھی -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲