اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں مرکزی "فکرِ توحیـــد کنونشن و یومِ بقیۃ اللّه" 28 تا 30 دسمبر 2018ء بمقام ثقافتی مرکز بھٹ شاہ سندھ میں محسنِ ملت استاد العلماء علامہ حیدر علی جوادی صاحب کی صدارت میں منعقد کیا جائے گا، جس میں سرزمینِ پاکستان کے جید علماء کرام و دانشور حضرات موضوعاتی خطاب کریں گے، کنونشن میں روح پرور دعائیہ محفل، تقریری تحریری مقابلے، اسکاؤٹنگ، تعلیمی کانفرنس، کارکردگی رپورٹس، سابقہ مرکزی صدور سے محفل، نئے مرکزی صدر کا انتخاب حلفِ وفاداری اور تقسیمِ انعامات جیسی روحانی محفلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169