اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سکیورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران حملہ آووروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
.......
/169