21 نومبر 2018 - 17:13
فرانس میں مظاہرین کا فرانسیسی صدر سے استعفے کا مطالبہ

فرانس میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے اور مظاہرین نے صدر ایمانوئل میکرون سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے اور مظاہرین نے صدر ایمانوئل میکرون سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر کےروز مظاہرین کی جانب سے صدر ایمانوئل میکرون کے استعفے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد منگل کی صبح بھی ہزاروں افراد روڈ بلاک ہونے کے باعث دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تاخیر سے پہنچے ۔فرانس ناٹ میں یلو جیکٹس والوں کا زور رہا ساوتھ میں بھی اکثر روڈ بلاک رہے اور گھنٹوں ٹریفک متوقف رہی ۔ایک ہزار مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169