25 اکتوبر 2018 - 13:18
پاکستانی فضائیہ کے سربراہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران آج سعودی عرب کے نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران آج سعودی عرب کے نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ دونوں عہدیداروں نے دفاعی اور سیکورٹی تعاون، علاقائی استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔

.......

/169