اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اراکین و عاملین کا ایک خصوصی اجلاس صدر دفتر پر تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام دیہہ، زونل اور ضلعی صدور و سیکریٹری صاحبان کے علاوہ تنظیم کے مرکزی ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کئی تنظیمی معاملات زیر بحث لائے گئے اور آنے والے یوم اربعین کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اس سال بھی حسب عمل قدیم وادی بھر میں یوم اربعین کے سلسلے میں مجالس عزا کا اہتمام کیا جائے گا۔
مرکزی نوعیت کے جلاس اربعین حسب روایت قدیم ذیلدار محلہ سعیدہ کدل اور آستان شریف بڈگام سے صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد ہوں گے۔ علاوہ ازین عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی تقریبات کے سلسلے میں بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا ، اور طے پایا کہ ہفتہ وحدت کے سلسلے میں محافل و جلوس ہائے میلاد النبیؐ کی قدیم روایت کو من و عن جاری رکھا جائے گا۔ اس سال بھی تنظیم کے پروگرام کے مطابق متعین شدہ مقامات سے عظیم الشان جلوس ہائے میلاد برآمد ہونگے۔
اس موقعہ پر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اراکین و عاملین کے دینی جذبے اور تنظیمی خدمات کو سرہاتے ہوئے واضح کیا کہ دینی تقریبات کا تسلسل کے ساتھ انعقاد ایمان کی سرتازگی اور احساس ذمہ داری کی تجدید کیلئے ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ دینی اجتماعات مسلمانوں کو اپنے عقیدے کی آبیاری اور اعمال و اخلاق کی اصلح کے ساتھ ساتھ ملت کے مصائب و آلام پر غوروفکر کا بہترین موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن نیتنظیمی اراکین وعاملین سے تاکید کی کہ وہ مجوزہ پنچایتی انتخابات سے دور رکھنے کیلئے عوام میں ایک آگہی مہم کا ابھی سے آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کا حشر بھی بلدیاتی انتخابات سے مختلف نہیں ہوگا۔آغاحسن نے کلگام میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں عام شہیریوں اور حریت پسند عساکر کی شہادتوں کے خلاف شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قتل و غارتگری کے حربوں سے کشمیری عوام اپنی جائز مطالبے سے دست بردار نہیں ہونگے۔ آغا حسن نے اس سانحہ میں جان بحق ہوئے افراد کے لواحقین سے تزیت کااظہار کیا۔ آغا صاحب نے حریت رہنما محمد عظم انقلابی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزرگ ترین اور معمر و بیمار شخص کو سلاخوں کے پیچھے رکھنا غیر انسانی عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲