20 اکتوبر 2018 - 18:35
سندھ یونیورسٹی میں یوم حسین (ع) کا انعقاد+ تصاویر

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جام شورو میں یوم حسین علیہ السلام کا پروگرام انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جام شورو میں یوم حسین علیہ السلام کا پروگرام انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جب کہ اساتذہ کرام اور انتطامیہ کے افراد نے بھی شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عروج زیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا انسانی تاریخ میں ایثارو قربانی کی عظیم الشان مثال ہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا ایک ایسا روشن باب ہے جو صبح قیامت تک انسانیت کو کلمئہ حق ۔ حریتِ فکر اور جذبہ آزادی کے اظہار کی قوت بخشتا رہے گا نواسئہ رسول حضرت امام حسین ؑ اور ان کے اصحاب نے اپنا سب کچھ قربان کرکے اسلام کے بنیادی اصولوں کو ہمیشہ کے لئے تحریف و تبدیلی سے محفوظ کردیا حضرت امام حسین ؑ اور ان کے اہل و عیال و اصحاب کی شہادت کا یہ سانحہ عظیم اپنے دامن میں دنیا بھر کے انسانوں کے لئے اور بالخصوص مسلمانوں کے لئے اعلیٰ کردار و عمل کی بے شما ر مثالیں سمیٹے ہوئے ہے امام عالی مقام نے اس بے مثال قربانی کے ذریعے حق و صداقت کی جو شمع روشن کی ہے وہ پوری بنی نو انسانیت اور مسلمانانِ عالم کے دلوں میں تا ابد روشن رہے گی ۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ نے دنیا کو دکھا دیا کہ صبر کی قوت تسلیم و رضا کی کیفیت، ایمان کی حرارت موجو د ہو اور احکامِ الٰہی کی عملی شہادت پیش کرنا مقصود ہو تو فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲