10 اکتوبر 2018 - 10:46
ایک بار پھر امریکہ کی سعودی عرب کو دھمکی

امریکی سینینٹر رنڈ پل نے سعودیہ کو دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب اگر جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث پایا گيا تو اسے ہتھیاروں کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینینٹر رنڈ پل نے سعودیہ کو دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب اگر جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث پایا گيا تو اسے ہتھیاروں کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ اگر ایسے شواہد مل گئے جن سے پتہ چلے کہ سعودی عرب صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہے تو اسے امریکی ہتھیاروں کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

.......

/169