29 ستمبر 2018 - 17:05
افغان فوج کے ہاتھوں بیس طالبان ہلاک

افغانستان میں اس ملک کے فوجی اہلکاروں کی کارروائی میں طالبان گروہ کے کم از کم بیس عناصر ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبے پروان کے علاقے سیاہ گرد کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نور آقا نے کہا ہے کہ سالنگ کے علاقے میں طالبان عناصر اور افغان فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین طالبان عناصر ہلاک ہو گئے جن میں قاری مناف نامی ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔

شمالی افغانستان میں بھی افغان فوج نے صوبے بدخشان میں طالبان گروہ کے سترہ عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان گروہ نے شمالی صوبے جوزجان میں دو افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲