29 ستمبر 2018 - 10:28
امریکہ کا بصرہ سے اپنے سفارتکاروں کو نکالنے کا فیصلہ

امریکہ نے عراق کے شہر بصرہ میں اپنے سفارتکاروں کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنا قونصل خانہ بند اور سفارتکاروں کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے عراق کے شہر بصرہ میں اپنے سفارتکاروں کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنا قونصل خانہ بند اور سفارتکاروں کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی شہریوں اور سفارتی مراکز پر حملے ہوئے توان حملوں کا ذمہ دار ایران ہوگا۔ امریکی وزير خآرجہ نے کہا کہ بصرہ میں امریکی قونصلخانہ پر کل تین راکٹوں سے حملہ ہوا۔

.......

/169