اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبے خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی نے ہفتے کی صبح اہواز میں یوم دفاع مقدس کی فوجی پریڈ کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے فوجی وردی میں آکر اسٹیج کے پیچھے سے وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد عورتیں اور بچے شہید و زخمی ہو گئے۔
صوبے خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ چار افراد نے کیا جنہیں ہلاک کر دیا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان برگیڈیر جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں نے اہواز میں فوجی پریڈ کے موقع پر عوام اور مسلح افراد پر حملہ کیا ہے ان کا تعلق الاحوازیہ سے موسوم دہشت گرد گروہ سے ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلام کے ترجمان نے کہا کہ اس گروہ کو سعودی عرب کو مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ فوجی پریڈ کے موقع پر عوام اور مسلح جوانوں پر کئے جانے والے اس دہشت گردانہ حملے کا مقصد مسلح افواج کی پریڈ کو متاثر کرنا تھا۔
الاحوازیہ دہشت گرد گروہ نے انٹرنیٹ پر اہواز میں اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲