12 ستمبر 2018 - 09:34
مصر : سیناء میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

مصر کے صوبے شمالی سیناء میں پولیس فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: سکیورٹی حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عریش شہر کے علاقے جسر الوادی میں ایک غیر آباد فیول سٹیشن میں مسلح دہشت گرد عناصر کا ایک گروپ چْھپا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا گیا تو دہشت گردوں نے پولیس فورس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 11 دہشت گرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں دو انتہائی خطرناک دہشت گرد محمد ابراہیم جبر اور جمعہ علی عیاد شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار بندوقیں، دھماکا خیز آلات اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

.......

/169