اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع ہنڈوارا میں سرچ آپریشن کے دوران فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ فرقان اور لیاقت احمد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب سری نگر کے علاقے میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 42 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر عبدالغنی کو ہلاک کردیا، اسی دوارن مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ اسکولوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔
.......
/169