8 ستمبر 2018 - 11:06
چين کا ایران کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

چین کے وزیر دفاع نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چين ایران کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل وی فنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب جنرل امیر حاتمی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چين ایران کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اور اس میں مزید توسیع کے لئے چين آمادہ ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر دفاع نے بھی دونوں ممالک کے درمیانی سیاسی اور دفاعی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169