2 اگست 2018 - 15:37
یمن کی سائبر آرمی نے اسرائیلی ٹی وی چینل ہیک کر دیا + تصاویر

یمن کی سائبر آرمی نے صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل ۱۰ کو ایسے وقت میں ہیک کیا جب وہ اپنی فوج کے بارے میں ایک ڈاکومنٹری شائع کر رہا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، یمن کی سائبر آرمی نے اسرائیل کے ٹی وی چینل ۱۰ کو ہیک کر کے اس پر یمن کے شہید بچے کی تصویر لگا دی۔
یمنی سائبر آرمی نے اسرائیلی ٹی وی چینل پر یہ حملہ ایسے حال میں کیا جب وہ اسرائیلی فوج کے یونٹ ۸۲۰۰ کی ڈاکومنٹری شائع کر رہا تھا۔
یمنی سائبر آرمی نے ٹی وی چینل ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کر کے اس یمنی شہید بچے کی تصویر لگا دی اور ساتھ میں یہ جملہ بھی لکھ دیا ’’یمن کی سائبر آرمی نے اسرائیلی فوج کے یونٹ ۸۲۰۰ کو ہیک کر دیا‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲