اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریاست اتراپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے شہر مبارک پور میں طلبہ و طالبات علم کے ہر گوشے اور شعبے میں زیادہ سے زیادہ مہارت حاصل کریں ۔تبھی ترقی و کامرانی ممکن ہو سکے گی ۔کامیابی آپ کے قدم چو مے گی ۔ علم حا صل کریں تو دولت و شہرت آپ کے پیچھے پیچھے آئے گی ، علم کے ذریعہ ہی سے اصلاح معاشرہ ممکن ہے اور علم کے ذریعہ امن پسند سماج کا فروغ ممکن ہو سکتاہے ۔ آج کے اس پر آشوب ،سیا سی ، خود پسندی کے دورمیںاگر بلندی حا صل کر نا چاہتے ہیں تو علم کو اپنا مقصد حیات بنا نا ہو گا ۔تبھی بلند مقام حاصل ہو سکتا ہے ۔ جب باکمال مقام پرآپ پہنچ جائیں تو آپ کی ذمہ داری اور زیا دہ ہو جا تی ہے اور وہ ذمہ داری یہ ہے کہ دوسروں کو اس مقام پر لے جائیں جہاں آپ پہنچ چکے ہیں ایسا نہ ہو کہ آپ بلند مقام تک پہنچ تو گئے مگر دوسروں کو بھول گئے ۔ اصل کمال تو یہ ہے کہ دوسروں کو منزل مقصود اور کامیابی کی منزل دکھائیں اور پہنچائیں بھی ۔
پروگرام کے نمائند ے مولانا محمد رضا ایلیا نے بتا یا کہ مولانا سلطان ترابی آج یہاں دربار حسینی میں ولادت حضرت امام رضا علیہ السلام کے پر مسرت مو قع پر” آل یٰسین ٹرسٹ “کی جانب سے ایک محفل مسرت اور جلسہ تقسیم انعام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ اس پروگرام کے ناظم جناب لا ئق حسین تھے ۔ پر وگرام کا آغاز مولانا حسن محمد کی تلا وت کلام پاک سے ہوا ۔ نعت خوانی وجاہت حسین نے پیش کی ۔استاد الشعرا ءجناب فضل علی جاوید مبارکپوری ، جناب حسن ،جناب جعفر علوی ، شاعر اہل بیت جناب الحاج محمد رضا ،محمد ، الحاج محمد رضا ریا ضی، مولانا عرفان عباس ،شاعر نوجواں جناب انیس حیدر ،جناب فہیم حیدر ، جناب خضیر احمد ،ڈاکٹر محمد کمیل ترابی ، جناب سید محمد ، جناب انجم بہشتی ، جناب شان محمد ، جناب نو شاد ، شبنم ، رضا کریمی ، ،جناب مولانا غمخوار حسین ، وغیرہ مشہور شعرا ئے کرام مدحیہ کلام پیش کیا ۔ شعرا کے بعد علمائے کرام کی تقاریر کا آغاز ہوا جس میں عالجناب مولانا حسن اختر ، عالیجناب مولانا کر دار حسین ، مولانا محمد مہدی گھوسی ، مولانا مظاہر حسین گھوسی ، مولانا ابن حسن املوی ، مولانا عر فان عباس نے تعلیم و اصلا ح معاشرہ کے عنوان پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا اور انعامات سے سر فراز ہو نے والے طلبہ و طالبات کی حو صلہ افزائی کی ۔
گریجویشن میں انعام یافتہ طالبات مہوش فاطمہ ، رفعت تنویر ، رہنما سلمان ، آرزو فاطمہ وغیرہ ، طلاب میں ذیشان جعفر ، بشارت رضا ، منتظر مہدی وغیرہ۔ انٹر میڈیٹ میں انعام یا فتہ طالبا ت فاطمہ زہرا ، فاطمہ زہرا ، ثانیہ زہرا ، بنت زہرا ، طلاب میںسید محمد پورا رانی ، محمد علی ، خضیر احمد ، ۔ ہائی اسکول انعام یا فتہ طالبات توحید زہرا ، آفرین فاطمہ ، ثانیہ زہرا نیز طلاب میں محمد حسین ، شہرت علی ، کمیل رضا وغیرہ کو انعام اور سند سے نوازا گیا ۔ آل یٰسین ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سلطان ترابی نے تمام علما و شعرا و مو منین کے علا وہ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر علی ریحان کا شکریہ ادا کیا ۔
پروگرام میںمولانا کرار حسین مولانا کو نین رضا ، مولانا ابن حسن املو ،مولانا محمد عباس ، مولانا حسن رضا ، مولانا اقتدار حسین ، مولانا بشارت رضا، مولانا غمخوار ، مولانا عزادار حسین ، مولانا حسن اختر ، مولانا دلاور مہدی، مولانا مظاہر حسین گھوسی ، مولانا عرفان عباس ، مولانا محمدکمیل ترابی ، ڈاکٹر ڈیشان ترابی ، ڈاکٹر سلمان اختر ،جناب امتیاز حسین ممبر ، الحاج علی امام ، ما سٹر جاوید ، ماسٹر رضی مجتبیٰ ، ماسٹر حسین اصغر، میدان علی میثم کے علا وہ کثیر تعداد مین معززاور شہری موجود تھے ۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲