اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بی بی سی کی نامہ نگار نے عراق میں ایران کی مقبولیت اور عراقی شہروں میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر کے جگہ جگہ نصب ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بصرہ کے ہر گلی و کوچہ میں رہبر انقلاب کی تصویریں نظر آتی ہیں۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ چند روز قبل اسلامی انقلاب کے مخالفین نے ایک ایسی ویڈیو وائرل کی جس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ عراق کے عوام بالخصوص بصرہ کے لوگ ایران کی عراق میں موجودگی کے سخت مخالف ہیں۔ جبکہ یہ احتجاجی مظاہرے عراق کی سیاسی اور معیشتی مشکلات کی وجہ سے تھے اور ایران کی موجودگی کے حوالے سے ان مظاہروں میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا۔
بی بی سی کی نامہ نگار نفیسہ کوہنورد نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا:
’’مجھے یاد نہیں ہے کہ عراق کے کسی شہر میں آیت اللہ خامنہ ای کی اتنی تصویریں دیکھی ہوں جتنی میں نے بصرہ کی سڑکوں اور گلیوں میں دیکھیں۔ حالانکہ ایران عراق کی آٹھ سالہ جنگ میں ایرانی کمانڈر اس شہر کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ جو ممکن نہ ہو سکا۔ لیکن اس وقت اس شہر میں ایران کی موجودگی کو ہر طرف دیکھا جا سکتا ہے‘‘۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲