اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور امریکہ کے صدر ٹرمپ نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں روس کے صدر نے کہا کہ انھیں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہے اور ہم دونوں اس ملاقات میں عالمی مسائل کو حل کرنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں صدر ٹرمپ نے بھی فیفا ورلڈ کپ کامیاب طریقہ سے منعقد کرانے پر روسی صدر کو مبارکباد پیش کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور امریکہ کے پاس پوری دنیا میں 90 فیصد ایٹمی ہتھیار موججود ہیں ۔ امریکی صدر نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی امید کا اظہار کیا۔
.......
/169