اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور روس کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتین کے درمیان فن لینڈ میں ملاقات متوقع ہے جس میں یوکرائن، شام اور ہتھیاروں پر کنٹرول کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ 16 جولائی کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سمٹ میں شرکت اور یورپی دورے کے اختتام پر ہوگی۔ روس میں امریکی سفیر جان ہنٹس مین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ یقین رکھتے ہیں کہ روس کے ساتھ امریکی تعلقات کا بہتر ہونا عالمی معاملات کے لیے بہت ضروری ہے۔
.......
/169