اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک فلسطینی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے مسلمہ حق سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
فلسطینی خواتین نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرائیں اور ایک عشرے سے جاری غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
فلسطینی خواتین نے یہ مظاہرے فلسطینی خواتین، واپسی اور محاصرہ توڑنے کی جانب قدم بڑھانے کو تیار، کے عنوان سے کیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت سینچری ڈیل منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے واپسی کے حق کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
























.......
/169