19 جون 2018 - 16:03
اقوام متحدہ کا ایران کے جوہری معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیریک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ''آنتونیو گوترش'' نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کو برقرا رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس عالمی معاہدے میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سربراہ پبلک اور خصوصی فورم پر اپنے موقف کا اظہار کرچکے ہیں۔

اسٹیفن ڈوجیریک نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کی نظر میں جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے اہم سفارتی فتح ہے جس کی حمایت اور مکمل نفاذ کے لئے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲