اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر پاک بحریہ نے فوراً ریسکیو آ پریشن کاآغاز کیا جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ریسکیوآپریشن کے دوران کشتی کے عملے کو ریسکیو کر کے پاکستان نیوی ایئر بیس کراچی پہنچایا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی کے عملے کووطن واپس بھیجنے کے لیے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کے سپرد کردیا گیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان دو دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کی بحری افواج نے باہمی تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲