اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکن کی حیثیت سے شرکت کے بعد Qingdao میں تنظیم کا یہ پہلا سربراہ اجلاس ہے۔
سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر خطے کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت تنظیم کے مبصر ملکوں اور اقوام متحدہ، آسیان، عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ گہراتاریخی اور ثقافتی تعلق قائم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169