اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ اپنے دورہ واشنگٹن میں نیفٹا تجارتی معاہدے کے بارے میں مذاکرات مکمل کریں گے مگر امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ٹیلیفون کے ذریعے ان سے کہا کہ صدر ٹرمپ سے اسی صورت میں ملاقات ہو سکتی ہے کہ اس معاہدے میں پانچ سالہ نئی شق کا اضافہ کر دیا جائے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے کہا گیا ہے کہ امریکہ ایک منصفانہ سمجھوتے کا حصول چاہتا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے، جو نیفٹا تجارتی معاہدے میں امریکی منظور نظر شق بڑھائے جانے کی مخالفت کرتے رہے ہیں، امریکی صدر سے اپنے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان نیفٹا معاہدے کا نفاذ انّیس سو چورانوے میں عمل میں آیا ہے اور اب امریکی صدر ٹرمپ اس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.......
/169