29 مئی 2018 - 10:15
فلسطینیوں کا 51 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ / 22 میزائل فائر

فلسطینیوں نے 51 روزہ جنگ کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صہیونیوں کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 22 میزائل فائر کئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 22 میزائل فائر کئے ہیں۔فلسطینیوں کا 51 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی دفاعی میزائل سسسٹم نے بہت سے میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنانے کی کوشش کی لیکن اکثر میزائلوں نے اپنے ہدف کو درست نشانہ بنایا ہے۔ ابھی تک ان حملوں ميں اسرائیل کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

.......

/169