اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر اردوغان نے ترکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے بارے میں اپنی ذمہ د اری پر اچھی طرح عمل کیا ہے اور اب ہماری نوبت ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے اگر ہم بیت المقدس کو نہ بچا سکے تو پھر ہم مکہ کو بھی نہیں بچا سکیں گے۔ اردوغان نے کہا کہ اگر مسلمان متحدہ ہوجائیں تو اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کو جاری نہیں رکھ پائے گا۔
.......
/169