اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی کال پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف پورے فلسطین میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اگر چہ خبروں کے مطابق بعض مقامات پر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر براہ راست فائرنگ اور زہریلی گیس استعمال کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مظاہرین پر کیے گئے صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں تاحال ۴ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تقریب کا آغاز ہو چکا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل ہی اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا تاہم امریکی سیاسی وفد کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ کا داماد اور ان کی بیٹی شریک ہوئے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تقریب کا ایسے حال میں انعقاد کیا گیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک حتیٰ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور جاپان بھی اس ظالمانہ اقدام کے مخالف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲