اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے بدھ کے روز ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، ایران کے ایٹمی پروگرام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اپنے فرائض پر عمل کر رہی ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کے انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کی جانب سے اب تک گیارہ بار اس بات کا اعلان کیا جا چکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور وہ ایٹمی معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲