اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے فوجی طیارہ نے لیبیا کے جنوب میں اوباری شہر سے اڑان بھری تھی جو اڑان کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار عملے کے تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169