4 اپریل 2018 - 13:11
فلسطینی ہیکروں کا صہیونی ویب سائٹوں پر کامیاب حملہ

فلسطینی ہیکروں نے اپنے ایک زبردست سائبری حملے میں صہیونی ریاست کی ۴۰ ویب سائٹوں منجملہ اسرائیلی وزارت جنگ کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبرانی زبان کی ویب سائٹ ‘ہاآرتض’ کے مطابق، فلسطینی ہیکروں نے ‘واپسی ریلیوں’ کے خلاف کیے گئے صہیونی فوج کے حملے کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی ۴۰ ویب سائٹوں کو ہیک کر دیا ہے۔

فلسطینی ہیکروں نے صہیونی ویب سائٹوں پر کامیاب سائبری حملہ کرتے ہوئے ان پر ” قدس فلسطین کا پایتخت ہے” اور “قدس فلسطین کا تھا اور فلسطین کا رہے گا” جیسے نعرے درج کر دئے ہیں۔

ہیک شدہ ویب سائٹوں میں صہیونی ریاست کی وزارت جنگ کی ویب سائٹ کے علاوہ اسرائیلی نیوز ایجنسیوں اور اداروں کی ویب سائٹیں بھی شامل ہیں۔ ہیک شدہ ویب سائٹوں کی تعداد ۴۰ عدد بتائی جا رہی ہے اور ابھی بھی یہ سائٹیں ان کی رسائی سے باہر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲