3 اپریل 2018 - 14:05
بیت المقدس میں 1045 یہودی مکانات کی تعمیر کا کام شروع

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں میں ۱۰۴۵ مکانات کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبرانی زبان کے ہفت روزہ اخبار میں شائع کی گئی رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائیلی تعمیراتی کمپنیوں نے بیت المقدس کے مختلف مقامات پر یہودیوں کے لیے مجموعا 1045 مکانات تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آوی زرفتی نے بتایا ہے کہ شاہراہ 90 اور ریلوے لائن قریب مزید 300 مکانات کی جلد تعمیر شروع کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲