اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی کینیسٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کیے گئے مسودہ کی منظوری کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکسوں کی مد میں ادا کی جانے والی رقوم میں ایک بڑی رقم منہا کر کے اسے فلسطینیوں کے حملوں سے متاثر ہونے والے یہودی آبادکاروں کو دیا جائے گا۔
عبرانی ٹی وی چینل ۷ کے مطابق، کینیسٹ کے ۱۲۰ رکنی ایوان میں ۵۲ ارکان نے مسودے کے حق میں رائے دے دی ہے جبکہ صرف ۱۰ نے اس کی مخالفت کی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست نے یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سالانہ ا ارب ۲۰ کروڑ شیکل کی رقم فلسطینی شہداء اور اسیران کے خاندانوں کی کفالت پر خرچ کرتی ہے جس میں کمی لا کر اسے یہودی آبادکاروں پر خرچ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲