اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، بنجمن نیتن یاہو نے ایک نیا مسودہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے غرب اردن میں واقع معالیہ ادومیم یہودی کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔
عبرانی ٹی وی چینل 20 کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے اس اقدام کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
اس ٹی وی چینل کے کہنے کے مطابق، نیتن یاہو اس اقدام کے ذریعے غرب اردن اور بیت المقدس کے مذہبی یہودیوں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا معالیہ ادومیم کو اسرائیل میں ضم کرنے کا قانونی مسودہ پہلے بھی زیرغور لایا جا چکا ہے مگر امریکی دباؤ کے باعث اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی جاسکی ہے۔
عبرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اگر معالیہ ادومیم کو اسرائیل میں ضم کرنے کا قانون منظور کیا گیا تو عرب ممالک، فلسطینی اور یورپی ممالک اس کی بھرپور مخالفت کریں گے مگر امریکا کا کیا رد عمل ہوگا اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲