9 فروری 2018 - 18:15

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگومیں فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگومیں فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امیر قطر نے اس گفتگو میں غزہ اور فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169