اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے یمن کا دفاع کرتے ہوئے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ صنعا کے علاقہ نہم میں سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں اور ان کے جنگی وسائل کو زلزال 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور ان کا جنگی ساز و سامان تباہ ہوگيا۔ ادھر یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک ڈرون طیارے کو بھی سرنگوں کردیا ہے۔
.......
/169