اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ادلب میں کئی دیہات کو وہابی دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا گیا۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس، حماہ اور ادلب کےاطراف میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حلب اور ادلب کی سرحد پر واقع ابوالظہور فوجی ایئرپورٹ کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شامی فوج نے ایک ہفتہ کے دوران چوراسی دیہی علاقوں کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا ہے۔
شامی فوج نے ادلب کے علاقوں مشہد اور مریجب المشہد میں بھی دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169