4 جنوری 2018 - 15:48
سعودی اتحادی فوج نے 20 نہتے یمنیوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے 20نہتے یمنیوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے 20نہتے یمنیوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے باجل اور زبید پر 6 مرتبہ اور شمال مشرقی صنعا پر 4 بار بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی صنعا کے علاقے نہم میں مفرور صدرمنصور ہادی اور یمنی سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران میں سعودی افواج کے کئی خفیہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سرکاری فوج اور عوامی فورسز نے صوبہ الجوف کے الطویلہ نامی پہاڑیوں میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے مضافات میں کارروائی کرکے منصور ہادی کے کئی چوکیوں کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

خیال رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲