اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نااہل قراردینے کی ن لیگ کے حنیف عباسی کی پٹیشن مسترد کردی جبکہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترن کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔
پاکستانی عدالت عظمی نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کو ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ جہانگیر ترین درست جواب نہیں دے رہے تھے، انہوں نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں، اس لیے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی سروسز کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں تھے، عمران خان نے فلیٹ ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کردیا تھا۔عدالت نے کہا کہ عمران خان نے جمائما کے دیئے گئے پیسے ظاہر بھی کیے۔
.......
/169