اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں کالعدم تنظیم القاعدہ کے دہشتگردوں نے ایئرپورٹس اورمسافروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
پاکستان کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشگرد پاکستان میں افغانستان کے ذریعے داخل ہوچکے ہیں اور ان میں سے ایک گروپ نے کسی بھی ایئرپورٹ کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
دہشتگرد ائیرپورٹس پر لگی حساس تنصیبات، ہوائی جہازوں، غیرملکی اور پاکستانی مسافروں پر بھی حملے کرسکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک سے آنے والےغیرملکیوں کی وجہ سے رحیم یارخان ائیر پورٹ دہشتگرد کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲